کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں سی این جی سٹیشنز اتوار کی بجائے اب پیر کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق مستقبل قریب میں این ایل جی اندرون ملک منتقل کرنے سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے نیٹ ورک کو مربوط کرنے کا کام ہو رہا ہے۔
کام کے دوران 48 گھنٹے کے لئے 120 ملین مربع فٹ گیس کی کمی ہوگی اس لئے سندھ میں سی این جی سٹیشنز اتوار کی بجائے اب پیر کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔