کوئٹہ (جیوڈیسک) محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق انسداد پولیو مہم کے پہلے مرحلے میں شہر کے 18 زونز میں دو لاکھ 16 ہزار 815 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے۔
جبکہ دوسرا مرحلہ دو مارچ سے شروع کیا جائے گا جس میں میں باقی 17 زونز میں دو لاکھ 28 ہزار 209 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اور یہ مہم پانچ مارچ تک جاری رہے گا۔
مقامی انتظامیہ نے دعوی کیا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیمیوں کی حفاظت کے لئے سیکورٹی کے بہتر انتظامات کئے جائیں گے۔