ججز نظر بندی کیس، مشرف کی حاضری سے مستقل استثنیٰ پر فیصلہ محفوظ

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت تیرہ مارچ کو فیصلہ سنائے گی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سہیل اکرام نے اپنے چیمبر میں کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست پر دلائل مکمل کیے گئے ۔ پراسیکیوٹر عامر ندیم نے سابق صدر کی درخواست کی مخالفت کی۔

ان کا کہنا تھا ملزم کا حاضری سے مستقل استثنیٰ نہیں بنتا۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عدالت نے بیماری کے باعث پرویز مشرف کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ، سابق صدر کو اس مقدمے میں 25 ویں مرتبہ حاضری سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔