کراچی میں آج رات تیز بارش کا امکان

Rain

Rain

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں آج رات سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج رات سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

کراچی سمیت سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں آج رات 11 بجے سے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جو وقفے وفقے سے پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ مغرب سے آنے والی ہوائیں کے باعث شروع ہوگا۔