امریکہ‘ اتحادیوں نے حملے نہ روکے تو مغوی 150 مسیحیوں کے سر قلم کر دینگے: داعش

ISIS

ISIS

بغداد (جیوڈیسک) داعش نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ اور اتحادیوں نے فضائی حملے نہ روکے تو شمال مشرقی شام سے اغوا کیے گئے 150 مسیحیوں کے سر قلم کر دیئے جائیں گے جبکہ کرد فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کے زیرکنٹرول 21 دیہات پر ان کا قبضہ ہو گیا ہے۔

ادھر ایک رپورٹ کے مطابق شام میں 3 روز کے دوران داعش کے ہاتھوں اغوا ہونے والے مسیحیوں کی تعداد 220 ہو گئی۔