کراچی : اکیلا ڈاکو نجی بنک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

Bank Robbery

Bank Robbery

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پہلی حیرت انگیز بنک ڈکیتی، تنہا ایک ہی ڈاکو نجی بنک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گیا۔

نارتھ ناظم آباد میں سخی حسن کے قریب ایک نجی بنک میں ایک ڈاکو ہاتھ میں دستی بم لے کر داخل ہوا اور اس نے بم پھینکنے کی دھمکی دی جس پر بنک میں موجود دو گارڈ فرار ہو گئے اور ایک گارڈ چھپ گیا جبکہ عملہ خوفزدہ ہو گیا۔

ڈاکو نے کیش کائونٹر کا شیشہ توڑ دیا اور وہاں موجود لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گیا۔کراچی میں یہ پہلی واردات ہے جس میں ایک ڈاکو بنک لوٹ کر فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو غیر ملکی معلوم ہوتا ہے وہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھا۔

واردات کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی ہے بنک کا عملہ کیش کی گنتی کر رہا ہے تاکہ لوٹی گئی رقم کا اندازہ لگایا جا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کے ذریعے ڈاکو کو گرفتار کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔