بستی یاقی کا اطائی اشرف ملغانی مریضوں میں موت بانٹنے لگا

Mohammad Ashraf

Mohammad Ashraf

ڈیرہ غازی خان (شاہد خان جلبانی) ٹ چھٹہ کے علاقہ بستی یاقی کا اطائی اشرف ملغانی مریضوں میں موت بانٹنے لگا، 1 سال میں 2 مریضوں کو موت کے منہ میں دھکیل چکا ہے۔میڈیکل سٹور پر نشہ آور ادویات کی بھر مار، اتائی ڈاکٹر کو انسانی زندگیوں سے کھلینے کا لائسنس مل گیا۔اعلیٰ حکام سے کاروائی کا مطالبہ ۔اہل ِعلاقہ۔تفصیل کے مطابق کوٹ چھٹہ کے نواحی علاقہ بستی یاقی کا اتائی ڈاکٹر محمد اشرف ملغانی مریضوں میں موت بانٹنے میں مصروف ،1سال میں 2مریضوں کو موت کے منہ میں دھکیل چکا ہے۔ عابد بھنبھنآنی کی 15سالہ نوجوان لڑکی کو غلط انجکشن لگنے سے میٹھی موت کی نیند سُلا دیااور چند دن پہلے اللہ بچایا بھنبنھآنی کی بیوی کو غلط انجکشن لگایا جس کے باعث وہ ایک ہفتہ ہسپتال داخل رہی ۔ عطائی ڈاکٹر نے اپنے خرچہ سے اسکا علاج کرایا۔اس کے بعد عزیزاقارب کی دعائوں سے ٹھیک ہوئی۔ میڈیکل سٹور پر نشہ آور ادویات ایٹی ون ،ایٹی ٹو، زینکس ،کی بھرمار ،میڈیکل سٹور پر 2نمبری ادویات اور سیمپل کی فروخت کرنے میں مصروف ،ڈرگ انسپیکٹرخاموش،اہل ِعلاقہ نے اطائی ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

نان کوالیفائیڈ ہونے کے باوجو د لوگوں کی زندگیوں سے پریکٹس کرنے میں مصروف ۔میڈیکل سٹور پر ایکسیپائیری ادویات کی فروخت عروج پر ہے ۔ایک ہی سرنج سے بار بار مریضوں کو انجکشن لگانے میں مصروف۔ڈرگ انسپیکٹر کو مطلع کرنے کے باوجود تا حال کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔ اہلِ علاقہ نے ای ڈی او ہیلتھ سے فوری طور پر نوٹس لینے کامطالبہ کیا گیا ہے۔جب اتائی ڈاکٹرکی خبر پاکستانی میڈیا پر خبریں شائع ہوئیں تو اتائی ڈاکٹر نے مختلف ذریعوں سے صحافی کودھمکیاں دلوانا شروع کردیں۔اس سلسلے میں پاکستان کے وفاقی اور صوبائی حکام سے اپیل ہے کہ وہ اس سلسلے میں قانونی کاروائی عمل میں لائیں اورمذکورہ بالا اتائی کے خلاف کاروائی کا دائرہ کار مزید وسیع کردیں تاکہ انسانیت قتل ہونے سے بچ سکے۔