مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) جامعہ عائشہ صدیقہ میں ایک روزہ دینی تبلیغی اجتماع برائے خواتین اتوار کو گا، قرآن پاک حفظ، ناظرہ، ترجمعہ کے علاوہ شہادة العالیہ مکمل کرنے والی بچیوں میں اسناد تقسیم کی جائیں گی، تفصیلات کے مطابق جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات (ر) میں ایک روزہ دینی تبلیغی اجتماع برائے خواتین یکم مارچ بروز اتوار کو ڈاکٹر ثمرہ خرم اور مسزز یوسف اانصاری کی زیر صدارت صبح 8بجے تا شام 4بجے تک جاری رہے گا،اجتماع میں ساہیوال، گوجرانوالہ، راہوالی، وڈانہ، راجہ جنگ ودیگر مقامات سے آنے والی معلمات قرآن و سنت کی روشنی میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کریں گی، مدرسہ میں قرآن پاک حفظ، ناظرہ اور ترجمعہ کے ساتھ مکمل کرنے اور شہادة العالیہ کا کورس مکمل کرنے والی بچیوں میں اسناد و انعامات تقسیم کئے جائیں گے، تقریب کی مہمان خصوصی رہنما تحریک انصاف مسعود احمد بھٹی(شہید) کی صاحبزادی، بیگم الحاج محمد ارشد منور فارما والے، بیگم کرنل محمد انور(فی سبیل اللہ ٹرسٹ) والے ہوں گی،پرنسپل مدرسہ مسز قاری محمد عارف بھٹی( مرحوم) کی طرف سے اہل اسلام خواتین سے شرکت کی اپیل، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)دفتوہ روڈ پر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے کو لٹنے والوں نے پہنچان لیا،شکایت پر لوٹا گیا مال واپس کر دیا،پولیس تھانہ مصطفی آباد سے سخت کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق دفتوہ روڈ پر دو ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے محمد عرفان اور محمد عامر کو روک لیا اور اسلحہ کے زور پردو موبائل فون اور9ہزار روپے نقدی چھین کر خاموشی سے چلے جانے کا کہہ دیا، جس کی شکایت لٹنے والوں نے اہل علاقہ کے ہمراہ فوری ڈاکو محمد امجد کے والد کو دی جس نے لوٹ گیا مال صبح واپس کرنے کا وعدہ کر لیا بعد ازاں صبح موبائل فون واپس کر دئیے اور رقم شام تک واپس کرنے کا وعدہ کر لیا، جبکہ گائوں کے ہی عبدالغفار،عباس، محمد عمران ، امجد علی، اور محمد منشا کو بھی لوٹ لیا تھا جنہوں نے بھی ڈاکو محمد امجد رحمانی کو پہنچان لیا تھا، اہل علاقہ نے ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے محمد امجد اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کرکے لوٹا گیا مال واپس دلانے اور سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے،