آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے لڑکی زخمی

Nakyal Sector

Nakyal Sector

مظفرآباد (جیوڈیسک) آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے لڑکی زخمی ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج نے فائرنگ کی، جس کی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، بھارتی فائرنگ سے گاوں ڈبسی میں ایک 13 سالہ لڑکی رابعہ نورین بھی زخمی ہوگئی۔

دوسری جانب آئی ایس پی کے مطابق سیالکوٹ کے ہرپال سیکٹر میں شام سے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ جاری تھی، پاکستان رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد فائرنگ کا سلسلہ رک گیا۔