امریکی سفارت خانوں پر حملے، اسامہ کا ساتھی خالد الفواض مجرم قرار

America

America

واشنگٹن (جیوڈیسک) 52 سالہ خالد الفواض 1998 میں مشرقی افریقی ممالک میں ہونے والے حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث پایا گیا تھا۔

ان حملوں کے نتیجے میں تنزانیہ اور کینیا میں امریکی سفارت خانوں پر حملوں کے نتیجے میں متعدد امریکی شہریوں سمیت 224 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

خالد الفواض سعودی شہری ہیں۔ انھیں 2012 میں برطانیہ سے امریکا منتقل کیا گیا تھا اور انہیں 4 الزامات کے تحت سزا دی گئی ہے۔

اب امکان ہے کہ انہیں عمر قید کی سزا سنائی جا ئے گی۔