بارسلونا (جیوڈیسک) ملزموں کے خلاف کارروائی اسپین کے شہر بارسلونا میں کی گئی۔ ہسپانوی پولیس کے مطابق ملزموں کے گھر پر چھاپے کے دوران جدید اسلحہ، فوجی وردیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا جس پ رانہیں حراست میں لے لیا گیا۔
ملزموں کا تعلق بائیں بازو کی ایک ہسپانوی تنظیم سے ہے اور یہ تمام افراد 2014 میں یوکرائن جا کر روس کے حامی باغیوں کے ساتھ مل کر لڑائی میں حصہ لے چکے ہیں۔
ملزموں نے فوجی تربیت اور جدید اسلحہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں جس پر پولیس نے انہیں دھر لیا۔