چکوال (پ۔ر) کوٹ سرفراز خان چکوال کوٹ سرفراز خان چکوال سنی تحریک کے نوجوان رہنما ارسلان شوکت قادری نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان صاحب ہی ملک کو ان مسائل سے نکال سکتے ہیں اس لئے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان تحریکِ انصاف کے لئے خرچ کریں گے۔
ان کے ہمراہ عدنان عاشق، حمزہ اکبر،احسن لطیف ،نبیل ارشد ،تیمور علی،محمد بلال، ولید ارشد، زوہیب عاشق، وقاص علی، عرفان خورشید،علی حیدر، محمد عدنان، ملک مدثر ،زوالفقار حسین، ملک شہباز سلطان، محمد جمیل، ملک منیب احمد،سہیل حبیب، محمد الیاس، محمد اسفنذ، آصف علی، دانیال اشرف، حاجی شوکت محموداور سید تصدق منظورنے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر علی ناصر بھٹی بھی موجود تھے۔