لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو 14 سال قید اور ہر جانہ

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے مقدمے میں ملزم اویس کو 14 سال قید سخت اور 10 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا کا حکم سنادیا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج تھا۔

استغاثہ کے مطابق ملزم نے رشتہ کے تنازع پر اپنی رشتہ دار نیلم بی بی پر تیزاب پھینک دیا تھا۔ فاضل عدالت نے گزشتہ روز مقدمے کی سماعت مکمل کرکے ملزم کو سزا سنا دی۔