اٹلی کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا

Italy Parliament

Italy Parliament

روم (جیوڈیسک) اٹلی کی پارلیمنت نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے حق میں علامتی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی۔

اٹلی کی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے سے متعلق قرارداد پیش کی گئی، قرارداد کے حق میں 300 ووٹ ڈالے گئے جب کہ 45 ارکان نے اس کی مخالفت کی۔ پارلیمنٹ میں قرارداد کی منظوری کے باوجود حکومت اس پر عمل درآمد کی پابندی نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صیہونی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث مشرق وسطیٰ میں امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد اب تک کئی یورپی ممالک میں فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے سے متعلق قراردادیں منظور ہو چکی ہیں جبکہ سوئیڈن میں رواں ماہ فلسطین کا سفارت خانہ بھی قائم ہو چکا ہے۔