لاہور : ناز تھیٹر میں آتشزدگی، سامان جل کر خاکستر ہو گیا

Naaz Theater

Naaz Theater

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے ناز تھیٹر میں آگ لگ گئی، آگ لگنے سے تھیڑ میں موجود سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

لکشمی چوک کے قریب واقع ناز تھیڑ میں اچانک آگ بھٹرک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تھیڑ کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فائر فائٹنگ شروع کر دی اور ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ لگتی ہے جبکہ حتمی طور پر آتشزدگی کی وجہ تحقیقات میں سامنے آئے گی، آگ لگنے کی وجہ سے تھیڑ میں موجود ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔