اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مارچ میں تبدیل نہیں کیاجا ئے گا، پٹرولیم مصنوعات کی فروری والی قیمتیں مارچ میں بھی برقرار رہیں گی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ اوگرانے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 59 پیسے، مٹی کےتیل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے جبکہ اضافے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 49 پیسے کم کرنے کی سفارش کی تھی،اس سلسلے میں حساب کتاب اور قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔