برسبین (جیوڈیسک) ورلڈ کپ میں جیت کی پیاس بجھانے کے لیے قومی شاہین بے بی ٹیم زمبابوے کے خلاف کل جھپٹیں گے۔ پاکستانی ٹیم کو ” ڈو اینڈ ڈائی ” معرکے میں فتح درکار، دوسری صورت میں کھلاڑی وطن واپسی کے ٹکٹ کٹائیں گے، پول بی کے گروپ میچز میں پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں برسبین کے وولنگابا سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہو گا۔
کرکٹ کے سپر میگا ایونٹ کا ایک بڑا میچ یکم مارچ کو ہو گا جس میں پاکستان کو زمبابوے کے خلاف جیتنا ضروری ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان پہلی فتح کے لیے پرعزم ہیں ، دوسری جانب گروپ بی کی نمبر پانچ ٹیم زمبابوے نے بھی جیت کے عزم ظاہر کیا ہے ، زمبابوے کو تین میچوں میں واحد کامیابی یو اے ای کے خلاف حاصل ہوئی تھی ، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ ورلڈکپ مقابلے ہو چکے ہیں جس میں چار کامیابیوں کے ساتھ گرین شرٹس کا پلہ بھاری ہے ، جن میں ثقلین مشتاق کی ہیٹ ٹرک شاندار تاریخ ہے ۔ ورلڈ کپ 2003ء کا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔