اسلام آباد (جیوڈیسک) اڈیالہ جیل کے حکام نے ذکی الرحمان لکھوی کو اغوا کے مقدمے میں پیش کرنے سے انکار کر دیا ، عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ سیکورٹی وجوہات پر ملزم کی پیشی ممکن نہیں۔
اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ممبئی حملہ کیس کے مبینہ مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی پر اغوا کے مقدمے میں آج فرد جرم عائد کرنا تھی تاہم اڈیالہ جیل حکام نے ملزم کو عدالت میں پیش کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی وجوہات اور نظر بندی کے نوٹیفکیشن کے باعث ملزم کی پیشی ممکن نہیں ، پنجاب حکومت سے اجازت ملنے کے بعد ملزم کو پیش کر دیا جائے گا ، ذکی الرحمان لکھوی پر ایک شہری کے اغواء کا مقدمہ درج ہے۔