بڑھتی عمر انسان کو باوقار بناتی ہے: کرینہ کپور

 Kareena Kapoor

Kareena Kapoor

نئی دہلی (جیوڈیسک) کرینہ کپور نے نئی دہلی میں ایک برانڈ کی تشہیری تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی عمر کے ساتھ آدمی کی ذہانت اور وقار میں اضافہ ہوتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خوبرو اور دلکش اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں 34برس کی ہوں اور میں اپنی حقیقی عمر جتنا ہی نظرآنا پسند کرتی ہوں میں اس بات کی خواہش مند نہیں کہ 18 یا 22برس کی نظرآؤں۔

کرینہ کپور بالی وود کی حسین اور با صلاحیت اداکارہ مانی جاتی ہیں۔ کبھی خوشی کبھی غم،جب وی میٹ، تھری ایڈیٹس اور اوم کارا جیسی فلموں میں کرینہ اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں۔