عبدالراشدخان اور مسرورمیمن نے گذشتہ رات ہونے والی برسات کے بعد کورنگی زون کا ہنگامی دورہ

کراچی (خصوصی رپور) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشدخان نے میونسپل کمشنر مسرورمیمن کے ہمراہ گذشتہ رات ہونے والی برسات کے بعد کورنگی زون کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ XEN کورنگی زون محمد مبین صدیقی،ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ کورنگی محمد رفیق شیخ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ کورنگی زون سید محمد احمد نقوی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرہیلتھ کورنگی محمد یاسین اوردیگر افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشدخان نے 8000 روڈ کورنگی انڈسٹریل ایریا اور نشیبی علاقوں سے بارشوں کے جمع شدہ پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے فوری کاروائی کے احکامات جاری کئے اور تمام محکمہ جاتی افسران اور عملے کو سختی کے ساتھ ہدایت جاری کیں کہ بارشوں کے دوران ہائی الرٹ رہا جائے اور موثر اقدمات کے ذریعے عوامی ریلیف کا کام جاری رکھا جائے۔

اور شاہرائوں ، گلی محلوں، اور نشیبی علاقوں میںکسی بھی جگہ سے نکاسی آب کی شکایات موصول ہو تو فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے پانی کی نکاسی کے انتظامات کئے جائیں انہوں نے متعلقہ افسران کو کہا کہ جہاں کہیں زیادہ مقدار میںبارش کا پانی کھڑا ہو وہاں پر ڈی واٹرنگ پمپ لگا کر پانی کی نکاسی کی جائے اور سڑک کے کناروں پر سے بارش کے باعث آنے والی مٹی کو فوری طور پر صاف کیا جائے تاکہ عوام الناس کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشدخان نے کہا کہ کورنگی زون انتظامیہ موسم برسات میں کورنگی کی عوام کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور کسی بھی ایمر جنسی کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے کورنگی زون کے تمام متعلقہ محکمے 24 گھنٹے ہائی الرٹ ہیںاور اس سلسلے میں کورنگی زون میں قائم کنٹرول روم جس کا نمبر 99264419, ہے جہاں پر کورنگی کی عوام اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں اور یہاں پر عملہ ضروری مشینری کے سا تھ کسی بھی ہنگامی صورت سے نمٹنے کے لئے 24 گھنٹے موجود رہے گا۔

Korangi Zone News

Korangi Zone News

Korangi Zone News

Korangi Zone News