بغداد (جیوڈیسک) بغداد کے شمالی علاقے Balad Ruz میں مصروف مارکیٹ کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا کچھ ہی دیر بعد اسی جگہ دوسرا دھماکہ بھی ہوا جس سے گیارہ افراد جاں بحق اور پچاس زخمی ہو گئے۔
دوپہر کو سمارا کے قریب چیک پوسٹ پر ہونے والے دھماکے میں آٹھ افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے۔
سمارا اور ارد گرد کے علاقے میں گزشتہ سال سے داعش کے جنگجوؤں نے قبضہ کر رکھا ہے۔ دھماکوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے تاحال قبول نہیں کی۔