یورپی ممالک کا فلسطین کو آزا ریاست تسلیم کرنا فلسطینی عوام کی بڑی فتح ہے : امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بحری قذاقی کی روک تھام کیلئے 2009ء میں قائم ہونے والی پاکستان ‘ امریکہ ‘ برطانیہ ‘ آسٹریلیا‘ جنوبی کوریا ‘ ترکی اور متحدہ عرب امارات پر مشتمل کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی چھٹی بار کمان سنبھالنے پر پاک بحریہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تنظیم محب وطن روشن پاکستان کے چیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ یونس سایانی‘ صدر سلیمان راجپوت ‘ جنرل سیکریٹری راجہ محمد انور ایڈوکیٹ ‘ فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ اقبال چاند ‘ میڈم انیتا اور تبسم ناز نے کہا کہ سب سے زیادہ بار کمبائنڈ ٹاسک فورس 151کی کمانڈ کے اعزا زکا حصول پاک بحریہ کی پروفیشنل قابلیت اور اس پر عالمی اعتماد کا ثبوت ہے۔

تنظیم محب وطن روشن پاکستان کے رہنما¶ں نے اٹلی کی پارلیمنٹ میں فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد کی منظوری اور رواں ماہ سوئیڈن میں فلسطینی سفارتخانے کے قیام کوفلسطینی عوام کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کی جانب سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کیا جانا خوش آئند ہے جبکہ صیہونی بربریت اور سامراجی سازشیں مسلم اُمہ کے اتحاد کی متقاضی ہیں اسلئے تنظیم محب وطن روشن پاکستان بر سرا قتدار آکر مسلم ریاستوں کے اشتراک سے اسلامی دنیا کے مفادات کے تحفظ و ترقی کیلئے اسلامک ورلڈ آرگنازیشن کی بنیاد رکھے گی تاکہ کوئی بھی سامراجی ملک کسی اسلامی ممالک کیخلاف جارحیت یا بربریت کا مرتکب نہ ہو سکے۔