ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی برقت تکمیل کے لئے مزید محنت، لگن سے خدمات سرانجام دیں

لیہ (نامہ نگار) شہریوں کو جدید اور معیاری سماجی سہولیات کی فراہمی کے لئے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی برقت تکمیل کے لئے مزید محنت، لگن سے خدمات سرانجام دیں اور صحت و صفائی، طبی سہولیات کی فراہمی اور اساتذہ کی سو فیصد حا ضری کو یقینی بنا نے کے لئے متعلقہ حکا م مزید بہتر خد ما ت سرا نجا م دیں یہ بات ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد نے سرکا ری محکمو ں کی کا رکر دگی کے جا ئزہ کے لئے روزانہ کی بنیاد پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی۔

ڈی سی ا ولیہ نے کہا کہ ضلع بھر میں ما حو لیا تی آلو دگی کے خا تمے کے لئے شجر کا ری مہم کے لئے اہداف کے حصول کو یقینی بنا یا جا ئے اسی طرح سکو لو ں میں اساتذہ کی سو فیصد حاضری کے لئے بھر پور ما نیٹرنگ کے عمل کو جا ری رکھا جا ئے اسی طرح انہو ںنے بنیا دی مراکز صحت میں طبی سہو لتوں کی فراہمی کے لئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہو ئے اقداما ت عمل میں لانے کی ہد ایت کی ،صحت وصفائی و بہتر میو نسپل سروسز کی فراہمی کے لئے ٹی ایم اے لیہ ، کر وڑ و چوبا رہ کے حکا م مزید اقداما ت عمل میں لا نے کی ضرورت پر زور دیا ۔ جبکہ ضلع بھر میں جا ری بلڈنگز ، روڈز اور قبرستانوں کی چاردیواریوں ، آئی ٹی لیب و فرنیچر کی فراہمی کے ترقیا تی منصوبو ں کو مقررہ وقت میں مکمل کر نے اور بھر پور ما نیٹرنگ کے لئے منظم اقداما ت عمل میں لا نے کی ہدایت کی۔

Pic From Layyah

Pic From Layyah