پاکستان کی کرکٹ کو ٹھیک ہونے میں 8 سال لگیں گے: نجم سیٹھی

Najam Sethi

Najam Sethi

فیصل آباد (جیوڈیسک) چڑیا والے بابا نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ پر ایسا حیران کن بیان دیا کہ گویا سب کی سیٹی گم ہو گئی۔

کہتے ہیں کرکٹ اور ٹیم سن 2000 سے تباہی کا شکار ہے اور اس سے ابھی کوئی خیر کی امید نہیں لگائی جا سکتی۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ کے ڈان نے آئندہ 2 ورلڈ کپ ایونٹس تک خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ کہتے ہیں کہ کرکٹ میں خرابیاں اور خامیاں اتنی ہیں کہ انہیں دور کرنے کے لیے سات سے آٹھ سال لگ سکتے ہیں۔

نجم سیٹھی کے اس بیان بلکہ فرمان سے کرکٹ دیوانے بھلے مایوسی کی تصویر بن جائیں لیکن سیاسی پیشگوئیوں میں مشہور سابق چیئرمین نے اپنے ٹیم ممبر یعنی “خلیفوں” کو آٹھ سالہ لمبی اننگز کی خوشخبری ضرور دے دی ہے۔