واشنگٹن (جیوڈیسک) آئی ایس آئی چیف لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر کی دورہ امریکا میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترنے پینٹاگون میں سی آئی اے، ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سیکورٹی کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں، امریکی حکام نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترنے امریکا کے دورے کے دوران پینٹاگون میں سی آئی اے، ایف بی آئی اورہوم لینڈ سیکورٹی کے سربراہان سےملاقات کی۔ امریکی حکام نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔
آئی ایس آئی چیف جنرل رضوان اختر نے پینٹاگون میں سیکورٹی سربراہان کو افغانستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی معلومات پیش کر دیں، ملاقات میں افغانستان سے نیٹو فورسز کے انخلاء اوربھارت کی خفیہ سرگرمیوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
آئی ایس آئی سربراہ نے پینٹاگون میں سی آئی اے اور ایف بی آئی سربراہان سے ملاقات کی نیٹو کے انخلاء کے بعد بھارت کی خفیہ سرگرمیوں کی روک تھام ایجنڈے میں سرفہرست رہی اور آعلیٰ سطح کے تعاون کےباوجودامریکاپرعدم اعتماد کی وجوہات پربھی گفتگو ہوئی۔
آئی ایس آئی چیف نے امریکی حکام کو افغانستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی فہرست پیش کی اورافغانستان میں موجودہ بھارتی قونصل خانوں کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد بھی پیش کیے۔