لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے ناز تھیٹر میں آتشزدگی سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا، ہال کی تمام نشستیں جل گئیں۔
شہر کے معروف تفریحی مرکز میں آگ کی وجوہات کے بارے میں متضاد دعوے کیے جارہے ہیں۔میکلوڈ روڈ اور نسبت روڈ کے درمیان واقع معروف ناز تھیٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہال کو لپیٹ میں لے لیا۔
ہال کے اندر کرسیاں اور چھت جل گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ ٹرانسفارمر کو لگی جو تاروں کے ذریعے اندر تک پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ،ریسکیو اور ایدھی ٹیموں نے ایک گھنٹے کی کوششوں سے آگ پر قابو پا یا۔
آگ کی ایک ممکنہ وجہ شارٹ سرکٹ سامنے آئی،تاہم تھیٹر مالک کاکہنا ہے کہ جس وقت آگ لگی اس وقت بجلی تھی ہی نہیں،آگ اتفاقیہ تھی،شارٹ سرکٹ سے لگی۔ کاروباری رقابت یا کوئی اور وجہ،پولیس نے تمام پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی ہے۔