بھارت میں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب کم ہونے لگا

Indian Muslims

Indian Muslims

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں 2001 تا 2011 مسلمانوں کی آبادی بڑھنے کی رفتارمیں 5 فیصدکمی آئی ہے۔

وزارت داخلہ نے 2011 کی مردم شماری کے اعدادوشمارابھی تک باضابطہ جاری نہیں کیے لیکن جوتفصیلات سامنے آئی ہیں اس کے مطابق ملک کی اوسط شرح پیدائش 18 فیصدہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کی آبادی بڑھ کرتقریباً 18 کروڑہوگئی ہے

جومجموعی آبادی کا14.2 فیصد ہے۔ 2001 میں مسلمانوں کی آبادی میں 29 فیصدکی شرح سے اضافہ ہورہا تھا اور 2011 تک یہ شرح 24 فیصدپرآ گئی۔ ملک میں ہندوؤں کی آبادی اس مدت میں معمولی سی کمی کے ساتھ 80 فیصد سے نیچے آگئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں 1991 سے مسلمانوں کی آبادی میں اضافے کی رفتارمیں مسلسل گراوٹ آرہی ہے۔ اگریہ رجحان جاری رہاتو 2021 کی مردم شماری تک مسلمانوں کی آبادی میں اضافے کی رفتارمزیدکم ہوکر 18 فیصدسے نیچے جاسکتی ہے۔