لندن (جیوڈیسک) یورپ میں تاریخ کا بڑا سورج گرہن بیس مارچ کو لگے گا۔ لندن میں سورج کا چوراسی فیصد حصہ تاریک ہو جائے گا۔
بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوگی ۔ چاند بیس مارچ کو سورج اور زمین کے درمیان آئے گا تو زمین کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب جائے گا ۔ لندن میں سورج کی چوراسی فیصد روشنی غائب ہو جائے گی۔
سکاٹ لینڈ میں چورانوے فیصد سورج سیاہ ہوگا جبکہ فاروئے آئی لینڈ اور شمالی ناروے میں مکمل اندھیرا چھا جائے گا ۔ سورج گرہن دو منٹ سینتالیس سیکنڈ تک اپنے عروج پر ہوگا۔
گیارہ اگست انیس سو ننانوے کے بعد لگنے والے اس تاریخی سورج گرہن کی وجہ سے یورپی ممالک میں بجلی کی فراہمی میں بھی تعطل آئےگا ۔ خلائی ماہرین کا کہنا ہے کہ دو ہزار چھبیس تک دوبارہ ایسا سورج گرہن نہیں دیکھا جا سکے گا ۔