PTI انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن تحصیل حاصل پور کے دفتر کا افتتاح‘ نعیم الدین وڑائچ اور فرزند علی مہمان خصوصی تھے

بہاولپور:پاکستان تحریک انصاف انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن تحصیل حاصل پور کے دفتر کا افتتاح، جس میں 2013 ء میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری نعیم الدین وڑائچ، پی ٹی آئی ضلع بہاولپور کے صدر میاں فرزند علی، پی پی 274 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری خلیل احمد باجوہ اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

وڑائچ پبلک سیکرٹریٹ ہاﺅس حاصل پور میں ISF اور وڑائچ یوتھ فورس کے کارکنان نے چوہدری نعیم الدین وڑائچ اور میاں فرزند علی کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر پاکستان امن کمیٹی تحصیل حاصل پور کے چیئرمین حاجی کاشف ایاز، چوہدری خلیل احمد باجوہ، چوہدری احمد فاروق ایڈووکیٹ، صفدر حسین آفریدی، نعمان جاوید کاہلوں، صدر آئی ایس ایف دانش لدھڑ، اویس گورائیہ، سید کاشف بخاری، ڈاکٹر غلام حسین چوراہی، چوہدری احمد نواز رندھاوا، امتیاز بھٹہ، چوہدری نعیم خالد، چوہدری نواز کاہلوں، چوہدری رزاق ممبر اور پاکستان تحریک انصاف آئی ایس ایف کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Opening

Opening