کراچی : لیاری میں یکے بعد دیگرے 5 کریکر دھماکے

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں یکے بعد دیگرے 5 کریکر کے دھماکوں سے علاقہ گونج اٹھا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیاری میں جاری آپریشن کے باوجود تاحال امن قائم کرنے میں کامیابی نہیں ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے آٹھ چوک میں سلاٹر ہائوس کے قریب نامعلوم ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوگئے جس سے یکے بعد دیگرے 5 دھماکے ہوئے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔