تلہ گنگ: مسافر کوچ اور کار میں تصادم، چار افراد جاں بحق

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (جیوڈیسک) تلہ گنگ میانوالی روڈ پر مسافر کوچ اور کارمیں تصادم کے نتیجے میں چار افراد موقع پر جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاوا سے تلہ گنگ آنے والی مسافر بس تھانہ ٹمن کی حدود میں نیاز چوکی کے قریب پھسلن کے باعث سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی۔

زخمی اور جاں بحق افراد کی میتوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا گیا ہے۔