ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور سوائن فلو میں مبتلا ہوگئیں، اداکارہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بالی ووڈ کی مسک کلی گجرات میں نئی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ انہیں تیز بخار ہو گیا اور راجکوٹ کے ہسپتال میں سونم کے خون میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی۔
اداکارہ کے ٹرینر میں بھی یہ بیماری پائی گئی ہے۔ تشخیص کے بعد سونم کو ممبئی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پریم رتن دھن پایو میں سونم کے مقابل آنے والے سلمان بھی اب سوائن فلو ٹیسٹ کروائیں گے۔