ورلڈ کپ:پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

Toss

Toss

برسبین (جیوڈیسک) پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ آج کے میچ میں اچھا آغاز کرنے کی کوشش کریں گے۔ دو شکستوں کے بعد یہ میچ بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں ڈے اینڈ نائٹ میچ میں ہدف کاتعاقب آسان نہیں، یونس خان کی جگہ فاسٹ بولر راحت علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ زمبابوے کے کپتان ایلٹن چیگمبورا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان کے خلاف سخت مقابلے کی توقع ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے اب تک بھارت اور ویسٹ انڈیز سے میچ کھیلے ہیں جن میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دوسری جانب زمبابوے بھی اب تک ساؤتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز سے میچ ہار چکا ہے تاہم متحدہ عرب امارات سے میچ جیت اس نے 2 پوائنٹ حاصل کر رکھے ہیں جبکہ پاکستان نے اب تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کیا ہے جس وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم پر میچ جیتنے کے لیے بہت زیادہ دباؤ ہے۔ شائقین قومی کرکٹ ٹیم کی پہلی فتح کےلیے بے چینی سے منتظر ہیں۔