تحریر : ملک عامر نواز محترم قارئین !تحصیل تلہ گنگ کی عوام خواہش رکھتی ہے کہ جلد سے جلد اس کو ضلع کا درجہ دیا جائے۔ جس کے لیے ایک طرف گرینڈ جر گہ بھی اپنا کام کر رہا ہے جو کہ کا میا بی سے منزل کی طرف رواں دواں ہے اور عوامی حلقوں میں ان کی محنت برا ئے ضلع تلہ گنگ کو تعمیری بنیا د سمجھا جا رہا اور امید کی جا رہی ہے کہ گرینڈ جرگہ جس طرح اس ایشو پر کام کر رہا ہے بہت جلد یہ سہرا گرینڈ جر گہ کے سر ہی ہو گا۔ گذشتہ روز ڈاکٹر آفتاب ملک اور تحصیل پریس کلب کے سینئر ممبر و سینئر کالم نگار چو ہدری نوید دڑوٹ اور دیگر چند احباب نے ضلع تلہ گنگ کے ایشو پر چیئر مین مسلم لیگ ن اور مو تمر عالم اسلا می کے جنرل سیکر ٹری را جہ ظفرالحق سے ملا قا ت کی جس پر اس کی طرف سے ان کو یقین دہا نی کرا ئی گئی کہ وہ آٹھ ما رچ کو اس تما م تر معا ملے پر کمشنر را ولپنڈی ڈویژن اور متعلقہ تمام محکموں کے سربراہان کو طلب کر کے اس سلسلے میں بریفنگ لیں گے اور اس کے بعد ضلع تلہ گنگ کے معا ملے پر ہر ممکن تعا ون کریں گے۔
عوامی و سماجی حلقوں میں تحصیل پریس کلب کے سینئر ممبر و سینئر کالم نگار چو ہدری نوید دڑوٹ اورڈاکٹر آفتا ب ملک کے اس اقدام کو سرا ہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ لو گ کیو نکہ عوامی خدمت کر رہے ہیں اس لئے ان کی محنت رنگ لا ئے گی۔ کیو نکہ ان کو کسی کریڈٹ کی ضرورت نہیں۔ اور عوامی حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہاں تک بات ہے ایم این اے سردار ممتا ز خان ٹمن کی تو ان کو اپنی سیاست چمکا نے سے غرض ہے جو کہ وہ عوام کو لو لی پوپ دے کر یا طفل تسلیاں دیکر کر رہے ہیں اور کر تے رہیں گے ۔کیو نکہ بد قسمتی سے ہما رے سیاستدانوں کا یہ بہت بڑا ہتھیا ر ہے کہ عوام کو طفل تسلی دو اور غلط بیا نی سے کام لیتے رہو۔
Sardar Mumtaz Khan Tamman
اس کے علاوہ اگر ضلع تلہ گنگ کی گذشتہ دنوں ہو نے وا لی ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن کی محنت کو دیکھا جا ئے تو ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن تو کچھ مشیران کی وجہ سے اس ایشو پر بہت خراب ہو ئے ہیں ۔ اگر سردار ممتاز خان ٹمن وقت پر یہ با ت سمجھ لیتے کہ ان کوچند صحافی مشیران اس معا ملے میں غلط گا ئیڈ کر کے ان کا سیا سی نقصان کر رہے ہیں تو ممکن تھا کہ وہ اس قدر اپنی سیا سی ساکھ نہ گنوا تے ۔وہ تمام مشیران اس وقت سردار ممتا ز خان ٹمن کی سیاسی ساکھ کو ایک داؤ پر لگا کر آجکل پر سکون ایک طرف ہیں۔ جبکہ تمام حلقے کی عوام جا نتی ہے کہ ان مشیران کا مقصد کیا تھا اور وہ کس وجہ سے اس معا ملے پر ٹھیکیدار بننے کے خوا ہش مند تھے بحرحال وہ ایم این اے سردار ممتا ز خان ٹمن کو اس قدر تمام تر معاملات پر جلد با زی کی راہ دیکھا تے رہے اور ان کی سیاسی سا کھ کو گنوا نے میں اہم کردار ادا کر تے رہے ۔ کہ عوام کو ایم این اے کی تمام کو شش پر شک میں ڈال دیا گیا اور اب عوامی حلقوں میں ایک طرف سردار ممتا ز خان ٹمن کی سیاسی ساکھ بھی متا ثر ہو ئی ہے اور دوسری طرف عوام کا اعتبار بھی اٹھ چکا ہے کہ اب یہ ضلع سردار ممتا ز خان ٹمن کے بس کی بات نہیں ۔عوامی و سما جی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر ایم این اے سردار ممتا ز خان ٹمن کسی کو ساتھ ملا کر یا مشیر ان کی وجہ سے اپنا سر نہ ما رتے تو ان کے لئے بہت اچھا ہو تا اور اس طرح ان کی محنت کو عوامی حلقوں میں تسلیم کیا جا تا ۔ کیو نکہ یہ کام اتنا جلد با زی کا نہیں اس کیلئے وقت درکا ر ہے۔
ویسے میں ایک با ت کو عوامی حلقوں کے سامنے رکھتا چلوں کہ میرا کسی کی محنت کو سراہنا یا کسی پر تنقید کر نا کسی کی خوشنودی ،دل آزاری یا کسی سے کو ئی عناد مقصد نہیں۔ نہ تو میرا ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن سے کو ئی جھگڑا ہے اور نہ ہی ان کے کسی مشیر سے اور نہ گرینڈ جر گہ سے مجھے کو ئی ہمدردی۔ میں جو کچھ بھی اپنے قارئین کی نظر کرتا ہوں خالص عوامی را ئے کو سامنے لا تا ہوں کہ عوام کس کے با رے کیا نظریہ رکھتی ہے میری آواز عوامی آواز ہے۔ عوام نے تحصیل پریس کلب کے سینئر ممبر و سینئر کالم نگار چو ہدری نوید دڑوٹ،اور ڈاکٹر آفتاب ملک کی اس کو شش کو سراہا تو میںنے اپنے قارئین کی نظر کر دی اس کے علا وہ مجھے کسی سے کچھ لینا دینا نہیں۔ کیو نکہ میں اپنی قلم کے تقدس کو سمجھتا ہوں۔ قارئین میں آج اپنا کالم سعودی عرب آکر لکھ رہا ہوں ۔ مجھے اپنے پروجیکٹ کی وجہ سے اچا نک وا پس آنا پڑا۔ میں اپنے تمام دوست احباب کی خدمت میں عرض کر تا چلوں کہ میں اس پر معذرت خوا ہ ہوں کہ بہت شارٹ لسٹ دوستوں کو بتا سکا کہ میں جا رہا ہوں۔دراصل وقت کی کمی کی وجہ سے کا فی دوست احباب کو نہیں بتا سکا۔ انشا ء اللہ بہت جلد ملا قا ت ہو گی۔ دعاؤں کی دوخواست ہے تمام احباب سے اور تمام قارئین سے التماس ہے کہ اپنی قیمتی را ئے سے آگا ہ کر تے رہنا۔
Malik Amir Nawaz
تحریر : ملک عامر نواز 00966-540715150 aamir.malik26@yahoo.com