لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکنے کیلئے 22 ویں ترمیم لا رہے ہیں ، جمہوریت کے استحکام کیلئے ہر کسی سے ملیں گے۔
وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے درمیان رائے ونڈ جاتی امرا میں ملاقات ہوئی جس میں اہم ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔۔ ملاقات میں سینٹ الیکشن کے حوالے سے جاری صورتحال پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ سیاست میں کرپشن کا راستہ ہمیشہ کیلئے بند کرنا چاہتے ہیں ۔ جمہوریت کے استحکام میں ہی ملک کی فلاح ہے۔