عزیر بلوچ کو دبئی پراسیکیوشن کے سامنے پیش

Uzair Baloch

Uzair Baloch

دبئی (جیوڈیسک) لیاری گینگ وار کے اہم ملزم عزیر بلوچ کو دبئی پراسیکیوشن کے سامنے خصوصی نگرانی میں پیش کیا گیا ہے۔ عزیربلوچ کو خصوصی نگرانی میں عدالت لایا گیا، پاکستانی حکام نے عزیر کی معیاد ختم ہونے والے پاسپورٹ کی کاپی جمع کرا دی۔

عزیربلوچ نے متحدہ عرب امارات کی معروف لائرز فرم کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں، لافرم عزیر بلوچ سے پانچ لاکھ درہم فیس وصول کر رہی ہے۔