ہانگ کانگ : پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، متعدد افراد زخمی

Hong Kong Protest

Hong Kong Protest

ہانگ کانگ (جیوڈیسک) ہانگ کانگ میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں سے مرکزی علاقہ کئی گھنٹے میدان جنگ بنا رہا۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے مرچ کے سپرے کا استعمال کیا لیکن مظاہرین ماسک پہن کر میدان میں اتر آئے۔

جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔