مسلم لیگ (ن) کی حکومت بجلی اور گیس کے بحران پر قابو پانے کے ٹھوس منصوبے شر وع کر رہی ہے

Imran kainth

Imran kainth

فیصل آبا د(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن)کی حکو مت بجلی اور گیس کے بحران پر قا بو پا نے کے ٹھو س منصو بے شر وع کررہی ہے۔ مسلم لیگ کی حکو مت یکسو ئی کے سا تھ ملکی مسا ئل حل کر نے کے لئے اقدا ما ت کر رہی ہے۔ان خیا لات کا اظہا رپا کستا ن مسلم لیگ (ن) کے ڈویژ نل چیف آرگنا ئزر وکلا ء ونگ،ضلعی نا ئب صدرو مسلم لیگ ن یو تھ ونگ فا لو اپ ٹیم کے ڈ و یژ نل انچارج کو آ رڈی نیٹر چوہدری محمد عمران کینتھ ایڈووکیٹ نے کیا

، انہو ں نے کہا کہ فو جی عد التوں کا قیا م دہشت گر دی رو کنے میں اہم سنگ میل ثا بت ہو گا ،پنجا ب انسداد دہشت گر دی فو رس دہشت گردی کے خلاف جنگ میںاہم کر دار اد ا کر ے گی کیو نکہ قوم کا مستقبل دہشت گر دی کے خلا ف جنگ میں کا میا بی سے جڑ اہو ا ہے،دہشت گر دی کے خلا ف جنگ جیتنے کے سوا کو ئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔

حکومت اور فو ج کے ما بین مثا لی ہم آہنگی نے مفا د پر ست سیا ست دانوں کو حواس با ختہ کر دیا ہے ۔انہوںنے لاہور پولیس لائنز دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس لائنز دھماکہ پاکستان دشمن عناصر کی کاروائی ہے’ دہشت گرد ایسی کاروائیاں کر کے قوم کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی قوم ایسی بھونڈی کاروائیوں سے ڈرنے والی نہیں۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور فوج کے آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

چوہدری محمد عمران کینتھ نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کا تحفظ کر رہی ہے لہٰذا اس سانحہ پر پوری قوم شہید ہونیوالے اہلکاروں کے ورثاء کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہم دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔