تلہ گنگ ٹی ایم او کے خلاف خبروں کی اشاعت پر ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ ٹی ایم اے پہنچ گئے

TMO Malik Abid

TMO Malik Abid

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ ٹی ایم او کے خلاف خبروں کی اشاعت پر ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ ٹی ایم اے پہنچ گئے، اسسٹنٹ کمشنر کے سا منے کلا س لے لی ،ٹی ایم او ممبر صو با ئی اسمبلی کو تسلی بخش جواب دینے میں نا کا م ،ٹی ایم او اپنے ملا زمین سے پیسے وصول کر نے لگا ذرائع ،عوامی حلقوں نے کرپٹ ٹی ایم او کو ضلع بد ر کر نے کا مطا لبہ کر دیا ۔تفصیل کے مطا بق ٹی ایم او کی نا قص کا ر کر دگی کے حوالے سے اخبارات میں خبر یںشا ئع ہو ئی تو ایم پی اے سر دار ذوالفقا ر دلہہ نے نو ٹس لے لیا اور ٹی ایم اے میں پہنچ گئے انکے ہمر اہ ملک شفقت بڈ ھیال ،لیگی رہنما ما جد ند یم سمیت دیگر افراد مو جو د تھے۔

ٹی ایم اے ا فس میں اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن کے سا منے ٹی ایم او ملک عا بد کو طلب کیا تو وہ کو ئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے اور بس جھو ٹ پہ جھو ٹ بو لتے رہے ۔جس پر ممبر صو با ئی اسمبلی سر دار ذوالفقار دلہہ سیخ پا ہو گئے اور انہو ں نے ٹی ایم او کی خوب کلاس لے لی اور کہا کہ مجھے جو شکا یا ت مو صو ل ہو رہی ہے انکا ازالہ چاہیے ورنہ نتا ئج اچھے نہیں ہو ں گے۔

ذرائع نے بتا یا ہے کہ ٹی ایم او ملک عا بد اپنے ا پ کو بڑا طا قت ور سمجھتے ہیں ۔مختلف جگہو ں پرٹی ایم او کی زبا نی سنا گیا کہ ایم این اے اور ایم پی ایز میرا کچھ نہیں بگاڑ نہیں سکتے ۔ذرائع نے یہ بھی بتا یا ہے کہ ٹی ایم او تلہ گنگ نے سر کا ری عہد ہ کا نا جائز فا ئد ہ اٹھا رہا ہے اور کئی بز نس کھو ل رکھے ہیں۔

جن کی تفصیل جلد اخبا رات میں شا ئع کی جا ئے گی کہ کتنے پیسے لگے اور پیسہ کہا ں سے ا یااور کو ن کو ن سے بز نس عوام کے پیسوں سے شروع کیے ہو ئے ہیں ۔کیو ں ملازمین سے پیسہ وصو ل کیا جا رہا ہے تما م تفصیلا ت جلد عوام اور منتخب نما ئند وں کے سا منے لا ئی جا ئیں گی۔