جلالپور صوبتیاں میں عالمی تنظیم اہلسنت خواتین کا عظیم الشان اجتماع

گجرات : عالمی تنظیم اہلسنت خواتین کا عظیم الشان اجتماع جلالپور صوبتیاں میں منعقد ہوا، بارش کے باوجود ہزاروں خواتین اسلام نے شرکت کی جبکہ اجتماع کی سرپرستی حضرت پیر محمد افضل قادری امیر عالمی تنظیم اہلسنت وچیئرمین سنی مجلس عمل نے کی۔

عالمی تنظیم اہلسنت شعبہ خواتین کی مرکزی رہنماء محترمہ ر۔ ک۔ قادری، محترمہ شازیہ قادری اور ملک بھر سے آئی ہوئی دیگر نامور خواتین اسکالر نے خطابات کئے۔ اس موقع پر خطابات میں زور دیا گیا کہ خوتین اپنے آپ اور خاندان کو اللہ کے راہ پر لگائیں، نیکی اور تقویٰ کے فروغ کیلئے سرگرم ہوجائیں تاکہ رضاء خداوندی نصیب ہو۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جس طرح دنیا کی تکلیفوں سے نجات کیلئے جستجو کی جاتی ہے اسی طرح اپنے آپ اور اپنی اولاد کو جہنم کی سختیوں سے بچانے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ نیز علم دین کے حصول پر زور دیا جائے کیونکہ اس سے ہی خالق کائنات کی معرفت حاصل ہوتی ہے اور اسی سے ہی سعادات دارین کا حصول ممکن ہے۔

عالمات وخواتین اسکالرز نے مزید کہا کہ کمال ایمان کیلئے محبت رسول لازم ہے لہذا محبت رسول اور اطاعت رسول کے جذبوں کو عام کیا جائے۔ اس موقع پر حکومت وقت سے مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان میں موجود مسلمانوں کے رہن سہن اور آخرت دونوں کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

صرف دنیاوی زندگی پر توجہ دینا اور اخروی زندگی کو بھول جانا، تعلیمات اسلامی کے منافی ہے۔ آخر میں ملک وملت کیلئے رقت آمیز اجتماعی دعا کرائی گئی۔

Mufti Muhammad Ashraf

Mufti Muhammad Ashraf