حیدر آباد : پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

Police

Police

حیدر آباد (جیوڈیسک) عاکف اور جاوید نامی ڈاکو نسیم نگر میں پناہ لئے ہوئے تھے کہ اطلاع پر پولیس پہنچ گئی۔ جس پر ملزموں نے فائرنگ کر دی۔

جوابی کارروائی میں دونوں مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

کچھ عرصہ پہلے انہوں نے ایک شخص کو کار چھیننے کے بعد قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے مسروقہ کار اور اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا۔