ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے اداکار عرفان خان اور نواز الدین صدیقی کے اختلافات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران ایک خاتون صحافی نے جب عرفان کے سامنے نوازالدین صدیقی کا نام لیا تو وہ انٹرویو چھوڑ کر چلے گئے۔
دوسری جانب انگریزی اخبار کے ساتھ انٹرویو میں نوازالدین صدیقی نے کہا کہ وہ بہت تنگ آگئے ہیں، جب لوگ میرا موازنہ عرفان خان سے کرتے ہیں، وہ میرے سینئر ہیں اور میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ مجھے بہت برا لگتا ہے جب ان کے اور عرفان خان کے درمیان موازنہ ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا ایسا کرنے سے دونوں کے کاموں کر بہتر طور پر سراہا نہیں جا سکتا۔ واضح رہے کہ عرفان اور نوازالدین صدیقی آخری بار ایک ساتھ فلم ’’ لنچ باکس‘‘ میں نظر آئے تھے۔