لاہور (جیوڈیسک) قومی باڈی بلڈنگ مقابلوں میں پشاور کے یاسین خان مسٹر پاکستان منتخب ہو گئے ہیں، جبکہ لاہور کے یاسر سہیل نے جونیئر مسٹر پاکستان کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ لاہور میں ہونے والے باڈی بلڈنگ کے سالانہ مقابلوں میں ملک بھر سے 160 سے زائد تن سازوں نے حصہ لیا۔
واپڈا کے یاسین خان نے 100 کے جی کلاس میں کامیابی حاصل کرکے مسٹر پاکستان کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ جبکہ یاسر سہیل نے 75 کے جی کلاس میں کامیابی حاصل کی۔ نیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں واپڈا کے تن ساز چھائے رہے۔
انہوں نے 9 گولڈ میڈلز اپنے نام کئے۔ آرمی نے دوسری اور کے پی کے نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جونیئر باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی پہلی، پنجاب کی دوسری اور کے پی کے کی تیسری پوزیشن رہی۔