مظفرآباد (جیوڈیسک) کشمیر میں سرمائی کھیلوں کا آغاز ہو ہوگیا ہے۔ گذشتہ سال کی طرح اس سال پھر من چلے چلے پیر چناسی لیکن اپنی فور بائی فور گاڑیوں پر سوار ہوکر کیونکہ اس سال پھر سنو کراس ریلی کا انعقاد نوجوانوں کے ایک گروپ نے کیا ہے۔ چودہری منصور الحق مظفرآباد جیپ کلب مظفرآباد سے چلنے والی جیپ ریلی جب سراں کے مقام پر پہنچی تو نوجوانوں کی برف سے پہلی مڈبھیڑ ہوئی اور پھر چل سو چل جیپ جوان اور برف ایسا گمسان کا رن پڑا کہ کہ برف کے دانتوں میں بھی گویا پسینہ ہی آگیا۔
برف کے میدان میں اٹھکیلیاں کرتی رنگ برنگی گاڑیوں نے یخ بستہ موسم کو پلٹ کر جھپٹنا جھپٹ کر پلٹانا کے ایسے منظر میں بدل دیا کہ دیکھنے والے عش عش کر اٹھیں۔ مظفرآباد کی شمال مشرقی جانب سطح سمندر سے دس ہزار فٹ بلند پیر چناسی جانے کے لئے سیاح مواقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی مظفرآباد جیپ کلب نے سنو کراس جیپ ریلی کا انعقاد کرکے سیاحوں کو پیر چناسی جانے کا ایک موقع فراہم کر دیا ہے۔