پیرمحل کی خبریں 2/3/2015

پیرمحل ( خصوصی رپورٹ ) رجانہ آصف ندیم سے امام مسجد کی دسویں کلاس کی طالبہ سے زیادتی ، اہل علاقہ نے پٹائی کرکے پولیس کے حوالے کردیا ،تفصیل یوں بتائی گئی ہے کہ محمد اسلم نامی شخص کی 16سالہ دختر مسماة ثناء انجم جوکہ دسویں کلاس میں پڑھتی ہے،اور امام مسجد کے گھر کے سامنے سکول میں پڑھنے جا رہی تھی کہ کچی آبادی میں قائم جامع مسجد مکی مدنی کے امام مسجد قاری ناصر رضا چشتی نے گھر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنا تا رہا،سکول سے چھٹی ہونے کے بعد جب لڑکی گھر نہ پہنچی تو والدین تلاش کرنے لگے ،شک گزرنے پر امام مسجد مذکور کے گھر میں زبردستی داخل ہوگئے اور رنگے ہاتھوں امام مسجد کو لڑکی سمیت پکڑ لیا ،بعدازاں اہل علاقہ نے پٹائی کرکے پولیس کے حوالے کردیا ، پولیس نے لڑکی کے ماموں ممتاز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
کمالیہ شہر کے قریب خانہ بدوش بستی میں بسنے والے سُروں کے بادشاہ سائیںبابا مختیار کی کہانی اسکی اپنی زبانی
پیرمحل ( خصوصی رپورٹ )رانا خالد محمود سائیں بابا مختیار ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ کے علاقہ بگائی والا میں خیمہ لگائے رہتا ہے اور دن بھر گلی کوچوں میں جا کر لوگوں کو اپنے مخصوص انداز میں لوک فن کا مظاہرہ کر کے بد مست کر دیتا ہے گلی محلوں میں گاتے ہو ئے بابا سائیں کی سریلی آ واز کو سوشل میڈ یا پر اپ لوڈ کی تو ان کی ویڈ یو نے شوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ،تین دن میں اڈ ھا ئی لا کھ لوگوں نے سائیں بابا کی ویڈ یو دکو پسند کیا اور اسکی سر یلی دھن پر انہیں داد تحسین بھی دی۔سائیں بابا مختیار کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی تونبا بجانے کا شوق ہے ،جس کی تان کے سازینے سے صوفیانہ کلام گانے کو اپنا روز گار کا ذریع بنا رکھا ہے ، سائیں بابا مختیار کا صوفیا نہ کلا م لوگ پسند کرتے اور اس سے خوش ہو کر اسے پیسے دے دیتے ہیں ، جو اس کے روز گار کا واحد ذرائع ہے ۔

News

News