لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کا پانچ مارچ کو ہونیوالا گورننگ بورڈ کا اجلاس ملتوی ہو گیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ میڈیا رائٹس معاملات فائنل نہ ہونے کی وجہ سے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں توسیع کی گئی ہے۔
بورڈ کے مطابق تاریخ میں توسیع کرنے کا مقصد میڈیا رائٹس حاصل کرنے کے لیے مزید بِڈز لی جا سکیں، پی سی بی کا کہنا ہے کہ اجلاس کے لیے نئی تاریخ کا اعلان میڈیا رائٹس معاملات فائنل ہونے کے بعد جلد کیا جائے گا۔