اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔ سپریم کورٹ نے درخواست معاملہ غیر موثر ہونے اور عدم پیروی پر خارج کی۔
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی۔
راجہ پرویز اشرف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر ایڈووکیٹ مولوی اقبال حیدر نے دائر کی تھی۔ عدالت نے درخواست معاملہ غیر موثر ہونے اور عدم پیروی پر خارج کی۔