کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کے لیگ میچ میں کراچی کی معروف ٹیم کراچی یونائٹیڈ نے مد مقابل میز بان کلب کالونی اسپورٹس کو 3-1سے زیر کرکے کامیابی حاصل کرکے 3پوائنٹ حاصل کرلئے کھیل کے دوران فاتح ٹیم کی جانب سے 25ویں منٹ میں محمد امین ،50ویں منٹ میں فرحان جبکہ کھیل کے 60ویں منٹ میں علی رضا نے خوبصورت گول اسکور کئے اور کالونی اسپورٹس کے ریحان نے 79ویں منٹ پنالٹی ککس پر گول کیا۔
کالونی اسپورٹس کی ٹیم نے بھی کئی حملے کئے لیکن وہ گول اسکو ر کرنے میں ناکام رہے میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نادرا کورنگی کے آفیسر امتیاز صدیقی سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر شان علی خان ،ضمیر السلام ،امیر محمد خان ،رئیس احمد ،منور خان ،شوکت خان بھی موجود تھے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض خالد ممتاز جمی ،عمر بلوچ ،نصیر عمر بلوچ اور سراج الدین طالب نے انجام دیا جبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔