کراچی (اسٹاف رپورٹر) حضرت سید غلام نبی شاہ المعروف سمندر والی سرکار کا 23واں سالانہ عرس کا آغاز (آج) مورخہ3مارچ 2015ئ سے ہوگا عرس کی تقریبات 5مارچ تک دربار شریف مندیارویونین کونسل گھگر بن قاسم ٹائون ڈسٹرکٹ ملیر میںجاری رہیں گی ۔عرس کی تقریبات میں شرکت کے لئے دنیا سمیت ملک بھر سے زائرین اور مریدین کراچی پہنچ گئے۔
عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز(آج)3مارچ2015ء بروز منگل ختم قل شریف سے ہوگا بعد نماز مغرب لنگر شریف ،محفل نعت اور بعد نماز عشاء تبدیلی غلاف و غسل شریف کی روح پرور تقریب بدست مبارک صاحبزادہ جاوید و جوہر مجید شاہ کے ہمراہ صبح 4بجکر 17منٹ پر انجام دینگے عرس مبارک کے دوسرے روز صبح ساڑھے گیارہ بجے لنگر شریف بعد نماز ظہر خواتین کی محفل میلاد ۖ زیر اہتمام صاحبزادی سیدہ عالیہ شاہ منعقد ہوگی اور بعد نماز عشاء محفل نعت کا انعقاد کیا جائیگا عرس کے تیسرے اور آخری روز بعد نماز عصر محفل نعت و درود شریف اور اختتامی دعا صاحبزادہ سید جوہر مجید شاہ کرائیں گے۔
عرس کی تقریبات کے حوالے سے تیاریاں تیزی سے جاری ہیں دنیا بھر سے خصوصی ملک کے ہر شہر و ضلع سے زائرین عرس کی تقریب میں شرکت کرینگے۔