سپینش فارمولا ون ٹیسٹنگ ریس والٹیری بوٹاس نے جیت لی

Spanish Formula One,Testing Race

Spanish Formula One,Testing Race

بارسلونا (جیوڈیسک) سپینش فارمولا ون فائنل ٹیسٹنگ ریس فن لینڈ کے والٹیری بوٹاس نے جیت لی۔

سپین کے شہر بارسلونا میں ہونے والی فارمولا ون ٹیسٹنگ فائنل ریس میں ڈرائیورز نے جیت کے لیے زور بازو دکھایا۔ فن لینڈ کے والٹیری بوٹاس نے 89 لیپس ایک منٹ 23 اعشاریہ صفر چھ سکینڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

سابق ورلڈ چیمپئن جرمن ڈرائیور سیباسٹین ویٹل نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے دوسرے نمبر پر فنش لائن عبور کی۔ برازیلین فیلپ نسر نے تیسری جبکہ بیلجیئم ڈرائیور میکس ورسٹیپن کی چوتھی پوزیشن رہی۔